چوہدری عبد الغفور خان کا ہاکس بے موٹل٬ کراچی کا دورہ

پراجیکٹ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا ٬منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:38

اسلام آؓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) ہاکس بے کراچی میں زیر تعمیر پی ٹی ڈی سی موٹل کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبد الغفور خان٬ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی نے کہا کہ موٹل کے پراجیکٹ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا۔ زیر تعمیر موٹل 14کمروں٬ ایک ریستوران اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا کاروباری مرکز ہے جو بلحاظِ آبادی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔ کراچی میں دنیا کا مرکزی شہر بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ اس شہر میں قدیم و جدید تہذیبوں کے آثار عمدہ ساحل اور منفرد ثقافت اس کو دنیا بھر کے شہروں سے ممتاز کرتے ہیں جو کہ پاکستان کا صحیح چہرہ ہے۔موجودہ وفاقی حکومت کے اقدامات کے باعث شہر کا امن بحال ہوا ہے اور روشنیوں کا شہررونقیں بحال ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی ڈی سی سائوتھ کے افسران اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ سیاحوں کو انکی ضرورت کے مطابق معاونت٬ معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس دوران انہوں نے کلفٹن میں زیر تعمیر پی ٹی ڈی سی کے سیا حتی سہولیاتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے تعمیر ی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ساحل گڈانی کے دورے کے دوران انہوں نے پی ٹی ڈی سی کی 172ایکڑ زمین کے کچھ حصوں پر ناجائز تجاوزات جو وہاں کے کچھ مقامی لوگوں اور پرائیوٹ کمپنیوں نے کی ہیں٬ کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مقامی و صوبائی حکومت کی مدد سے ان نا جائز تجاوزات کو ختم کراویا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ڈی سی پبلک پرائیوٹ اشتراک کے ذیعے یہاں بیچ ریزارٹ کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔ تا کہ پرائیویٹ سیکٹر بھی اس علاقے میںسیا حتی ریزارٹ بنانے کے لیئے انوسٹمینٹ کرے گا تو مقامی طور پر بلوچستان میں سیا حتی ترقی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :