وفاقی وزیرداخلہ سے مولاناسمیع الحق کی قیادت میں وفدکی ملاقات

ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،چندعناصراسلامی نظریات کو نشانہ بنارہے ہیں،حکومت نوٹس لے،مولاناسمیع الحق۔۔ پاکستان اسلامی نظریے پرہمیشہ قائم دائم رہیگا۔شیڈول فورمیں شامل پاکستانیوں کو شہریت سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔چوہدری نثارکی وفد سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:22

وفاقی وزیرداخلہ سے مولاناسمیع الحق کی قیادت میں وفدکی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے دفاع کونسل کے رکن مولاناسمیع الحق کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آج یہاں ہونیوالی ملاقات میں مولاناسمیع الحق نے چوہدری نثارکو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چندعناصراسلامی نظریات کو نشانہ بنا رہے ہیں،حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

سکیورٹی صورتحال کو بہتربنانے کی کوششوں کی قدرکرتے ہیں۔پاکستان سے متعلق ہرقدم پر پیش پیش ہونگے۔اس موقعہ پر وفاقی وزیرداخلہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہواتھا اور قائم دائم رہے گا،دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کی بحالی میں دینی قوتوں نےکلیدی کردار ادا کیا ہے۔دینی قوتوں کوکسی صورت نشانہ بنانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں۔صوبوں سے بھی کہا جائیگا کہ شیڈول فورکا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شیڈول فورمیں شامل افرادکو شہریت سے کیسے محروم کیا جاسکتاہے۔اگر ایسا ہوابھی ہے تو اس کوفوری درست کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں سے ملکردینی حلقوں کےتحفظات دور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :