عمران خان تباہی اورانتشارپھیلانے کے مشن پرہیں۔دانیال عزیز،طارق فضل
تحریک انصاف نے کالعدم تنظیموں سے مسلح افرادمانگیں ہیں،جن کو دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔(ن)لیگی کی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:22
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان تباہی اورانتشارپھیلانے کے مشن پر ہیں،تحریک انصاف نے کالعدم تنظیموں سے مسلح افرادمانگیں ہیں،جن کو دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔آج یہاں نوازلیگ کے رہنماء دانیال عزیز اور ایم این اے طارق فضل چوہدری پریس کانفرنس رہے تھے۔دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان دہشتگردی کا پرچارکرتے ہیں۔
عمران خان کا نام طالبان خان میں نے رکھا بلکہ عمران کی دہشتگردوں سے وابستگی پوری دنیا جانتی ہے۔پی ٹی آئی کی جہادی تنظیموں سے وابستگی نئی بات نہیں ہے۔عمران خان وزیرستان آپریشن کی بھی مخالفت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینرپر چڑھ کرکہتے ہیں کہ یہ حکومت کاآخری سال ہے۔(جاری ہے)
مقاصد پورے نہ ہونے پر تحریک انصاف مایوسی کا شکار ہے،تاہم پی ٹی آئی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
جس کے کیلئے پی ٹی آئی نے مختلف تنظیموں سے رابطہ بھی کیاہے۔دانیال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو انارکی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف اپنے کارکنان کے ذریعے فسادپھیلانا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کے بارے میں بھی پریشان ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان تباہی اور انتشارپھیلانے کے مشن پر ہیں۔احتجاج کی بجائے اسلام آباد عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.