ڈولفن فورس کی51رکنی دستہ کی پہلی’’ٹریننگ آف ٹرینرز‘‘ کی تربیت مکمل

ٹریننگ آف ٹرینرز کو ترکش اور مقامی ماہرین نے مرحلہ وار کورسز کروائے اور ماہرین نے جدید اسلحہ ایمونیشن و ہیوی بائیکس کی جدید فنی تربیت سے روشناس کروایا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ڈولفن فورس کے 51رکنی دستہ کا ’’ٹریننگ آف ٹرینرز‘‘ کا پہلا کورس مکمل اہلکاروں کو ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے تربیت دی ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو ٹریننگ آف ٹرینرز کے تحت مرحلہ وار مشقیں کروائی گئیںجن کا مقصد نہ صرف فورس کو جدت سے آراستہ کرنا بلکہ نئی اور ہمہ جہت تکنیکی اصلاحات سے بھی روشناس کرواناہے اور ساتھ ہی ساتھ جدید ٹریننگ کے فنی علوم سے بھی آگاہی دینا ہے۔

ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہاکہ کورس شروع کروانے سے پہلے بہترین صلاحیتوں کے مالک اور پیشہ وارانہ امور میں خصوصی دلچسپی رکھنے والے اہلکاروں کا انتخاب باقاعدہ طور پر ترکش پولیس کے سینئر افسران نے کیا۔انتخاب کے عمل میں بہترین پیشہ ور ٬ نظم و ضبط اور اچھے کردار کے حامل رضامند اہلکاروں کو ترجیح دی گئی۔

(جاری ہے)

ترکش سینئر پولیس افسران میںکورس سپروائزر ایس۔

ایس۔ پی 1Muhittin Murat Yener,ٹرینرز٬ 3Huseyin Odemis, 2Omer Sulun 4Ozgur Kocکے علاوہ کورس کوآرڈینیٹر ڈی ایس پی عارف محمود اور SIثناور شامل ہیں۔ ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا کہ TOTکورس کامقصد ڈولفن فورس کے اگلے فیز میں بھرتی ہونے والے جوانوں کی ٹریننگ کے لیے تیارکرنا ہے جو کہ آئندہ دیگر ماہرین کے ساتھ مل کر نئے بھرتی ہونے والوں کونہ صرف ٹریننگ دیں گے بلکہ اہلکاروں کو ریفریشر کورسز بھی کروائیں گے۔

کورس کے پہلے مرحلہ میں ہیوی بائیکس کے جدید امور سکھائے گئے ہیں اوربائیک کی اصطلاحی طور پر تربیت دی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی و قومی طرز پر رائڈنگ کے اصول و قوانین بھی سکھائے گئے ہیں۔ ٹرینرز کو ہیوی بائیک پر مختلف( بناوٹی) رکاوٹوں کے ذریعے سی" ف-ِگر "8٬ "فِگر" "Sزِگ زیگ" وغیرہ کی تربیت بھی دی گئی ہے۔کورس کے دوسرے مرحلہ میں ٹریننگ آف ٹرینرزکو جدید اسلحہ کی تربیت بارے بھی آگاہ کیا گیا اور بالخصوص موسمی تغیرات کے حوالہ سے اسلحہ و ایمونیشن کی بابت تکنیکی صلاحیتوں سے روشناس کروایاگیا اسلحہ و ایمونیشن کے موسمی اثرات کے حوالہ سے استعمال کے طریقہ کارسے بھی آگاہ کیا گیا۔

اہلکاروں کو مختلف حکمت ِعملی کے تحت بر محل و موقع کی نسبت سے اسلحہ کی تربیت بھی دی گئی جس میں ویپن ہینڈلنگ کے جدید طریقہ کار کے علاوہ Portable, Moveable, U-Shape Targets, darkness اور heavy rainکے دوران نشانہ بازی کے اصولوں و مہارت کے طریقہ کارسے روشناس کرواتے ہوئے ان تدابیر کی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ اہلکاروں کو بہتر شست و نشانہ بازی کے لیے ٬ ان کی استعداد کار میں بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ فائرنگ پریکٹس کروائی گئی۔تربیت یا فتہ اہلکاروں نے اپنی پیشہ وارانہ حاصل کردہ مہارت کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :