Live Updates

اٹارنی جنرل آفس نے وزیراعظم کے کیس سے متعلق عمران خان کے بیان کو غیر مناسب اور غیر قانونی قرار دیدیا

اٹارنی جنرل کا حکومتی موقف پیش کرنا آئینی ذمے داری ہے ٬ْاٹارنی جنرل اور سرکاری وکلاعدالتی معاونت کے پابند ہیں ٬ْ بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) اٹارنی جنرل آفس نے وزیراعظم کے کیس سے متعلق عمران خان کے بیان کو غیر مناسب اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کا حکومتی موقف پیش کرنا آئینی ذمے داری ہے ٬ْاٹارنی جنرل اور سرکاری وکلاعدالتی معاونت کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آفس نے کہا کہ اٹارنی جنرل اورسرکاری وکلاعدالت کی معاونت کرنے کے پابند ہیں سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے دائر درخواستوں پراٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے نوٹس دیا ہے عمران خان کی سرکاری وکلا کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کو تحفظ دینے کی بات غیر آئینی اورغیر مناسب ہے عدالت کی معاونت کرنااورسرکار کا موقف عدالت میں پیش کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٹارنی جنرل شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے نواز شریف کا کیس عوام کے پیسے سے نہ لڑیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :