فلڈکنٹرول اور مانیٹرنگ سسٹم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے‘ ملک ندیم کامران

اضلاع سے موصول ہونیوالی رپورٹس کی روشنی میںسیلابی ریلوں سے مستقل بچائو کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ‘ اجلاس سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر عشرو زکوٰة و چیئرمین کابینہ فلڈکنٹرول کمیٹی ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ فلڈ کنٹرول اور مانیٹرنگ سسٹم کو جدید خطوط سے استوار کرنے کی ضرورت ہے٬اضلاع سے موصول ہونیوالی رپورٹس کی روشنی میںسیلابی ریلوں سے مستقل بچائو کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارپی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں کیبنٹ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جواد ملک رفیق٬چیف میٹرو لوجسٹ ریاض احمد٬ڈی جی پی ڈی ایم اے خالد شیر دل٬چیف انجینئر سرگودھا زون٬افسران محکمہ آبپاشی٬ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد سجاد٬سینئر اکائونٹنٹ آفیسر عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملک ندیم کامران نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ فلڈ سیزن 2016 جو کہ 15جون سے 15اکتوبر تک تھا وہ بخیرو عافیت سے گزر گیا ہے۔

کئی ڈسٹرکٹ میں تھوڑا بہت نقصان ہوا تھا جسکا فوری ازالہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ملکر خوشاب اور سرگودھا کے کمشنرز اور ڈی سی اوز کی موجودگی میں دریائے جہلم کے مقام لنگڑ والا پر برج کی تعمیر پر تفصیلی میٹنگ کریں اور اپنی فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔

پچھلی میٹنگ میں مختلف ڈسٹرکٹ کو ناجائز تجاوزات فوری ہٹانے کا کہا تھا اس پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور جہاں سے ابھی بھی تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہوسکا وہاںکی ضلعی انتطامیہ کو نوٹس جاری کیئے جائیں۔لیہ میں کٹائو کے مسئلہ پر بھی ایک تفصیلی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے۔اسی طرح دریائوں کے بیڈز پرابھی تک اپنی عارضی رہائشیں رکھے ہوئے ہیں٬ان کے حوالے سے بھی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

فلڈڈ ایریاز میں کشتیوں اور گاڑیوں پر بھی ٹریکر سسٹم لگوایا جائے۔ااجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مانیٹرنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 4ریڈارز اور ڈیزاسٹر فنڈ مینجمنٹ کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوادی گئی ہے ۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر ملک ندیم نے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا کہا انہوں نے خاص طور پر سیکرٹری ایریگیشن کی تعریف کی کہ وہ پورے فلڈ سیزن کے ٹائم ہر وقت اپنی ڈیو ٹی پر موجود رہے انہوں نے کہا کہ چیف میٹرولوجسٹ ریاض احمد بھی پر لمحہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے انکا کردار بھی لائق تحسین ہے۔