تھائی لینڈ کے شاہ بھومی بول اڈولے ایڈج نے تھائی لینڈ کو ایک مضبوط اور متحرک معیشت میں تبدیل کیا

صدر مملکت ممنون حسین کا شاہ بھومی بول اڈولے ایڈج کی وفات پر تعزیتی پیغام

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شاہ بھومی بول اڈولے ایڈج نے اپنی شاندار اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تھائی لینڈ کو ایک مضبوط اور متحرک معیشت میں تبدیل کیا۔ وہ پاکستان کے سچے دوست تھے اور انھوں نے دونوں ممالک کو قریب لانے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہی جو ایوانِ صدر کی قائم مقام سیکریٹری شائستہ سہیل نے تھائی لینڈ کے سفارت خانے میں صدر مملکت کی طرف سے تعزیتی کتاب میں درج کئے۔ صدر نے اپنے تاثرات میں کہا کہ تھائی لینڈ کے شاہ بھومی بول اڈولے ایڈج کے انتقال پر میں٬ حکومتِ پاکستان اور پاکستان عوام تھائی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :