عمران کا بیان ان کی ذاتی سوچ ٬اٹارنی جنرل صرف قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کرتا ہے٬ آفس بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) اٹارنی جنرل آفس نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل صرف قانونی کردار ادا کرتا ہے اور قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کرتا ہے۔ عمران خان کا بیان انکی ذاتی سوچ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کیر وز عمران خان کے بیان کے رد عمل میں اٹارنی جنرل آفس نیبھی اپنا رد عمل دیا ہے اور کہ اہے کہ عمران خان کا بیان ان کی ذاتی سوچ ہے۔ اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کرتا ہے اور صرف قانونی کردار ادا کرتا ہے۔ اٹارنی جنرل کسی کا ذاتی نمائندہ نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی جواز نہیں بنتا کہ نواز شریف کا کیس اٹارنی جنرل لڑے ۔ پانامہ کیس پر نواز شریف اپنا ذاتی وکیل کریں۔ ۔( علی)