Live Updates

پی ٹی آئی کی طرف سے افغان مہاجرین کو استعمال کر کے ہنگامی صورتحال پیدا کی جا سکتی ہے‘ وزیر قانون پنجاب

مذہبی جماعتوں ٬ مدارس کے طلبا ء کی شرکت کے کوئی شواہد نہیں ٬مشاورت کیساتھ بنیادی فیصلے کر لیے گئے ہیں‘ راناثنااللہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج بارے اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت کے ساتھ بنیادی فیصلے کر لیے گئے ہیں٬پاکستان کے عوام دھرنے کا ایندھن بننا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں مذہبی جماعتوں اور مدارس کے طلبا ء کی شرکت کے کوئی شواہد نہیں تاہم افغان مہاجرین کو استعمال کر کے ہنگامی صورتحال پیدا کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت بندوبست کیا جا رہا ہے۔احتجاج کے بارے میں اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت کے ساتھ بنیادی فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا المیہ ہے کہ کوئی سیاسی قوت ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ عمران خان اِدھر اُدھر نہیں پاکستان کے عوام کی جانب دیکھیں لیکن پاکستان کے عوام دھرنے کا ایندھن بننا نہیں چاہتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات