میرپور میں آزاد حکومت جموں وکشمیر کا 69واں یوم تاسیس جوش و جذبے ٬قومی ملی بیداری کیساتھ منایا جائیگا٬ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب نے کہا ہے کہ ضلع میرپور میں آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا 69واں یوم تاسیس پورے جوش و جذبے اور قومی ملی بیداری کے ساتھ منایا جائے گا ۔یوم تاسیس کی سب سے بڑی تقریب میونسپل کارپوریشن میرپور کے احاطہ میں منعقد ہوگی ۔ٹھیک 9بجے پرچم کشائی ہوگی جس میں ریاست جموں کشمیر کی ترقی ٬سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی ٬شہدا ء کشمیر ٬شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی جائے گی ۔

پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کر ے گا ۔آزادکشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے جائیں گے ۔پرچم کشائی کی تقریبات میں سیاسی و سماجی ٬کاروباری ٬چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ٬وکلاء٬صحافیوں ٬سرکاری جریدہ و غیر جرید ہ ملازمین ٬سکولوں کالجوں کے اساتذہ اور طلباء کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد شرکت کریں گے جبکہ 27اکتوبر کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا اور ٹھیک ساڑھے دس بجے احاطہ کچہری سے قومی تقریبات کمیٹی کے زیر انتظام احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی تقریبات کمیٹی کے زیر انتظام یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ محمد فاروق اکرام خان ٬اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب ٬ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین ٬قومی تقریبات کمیٹی کے سیکرٹری جنرل الطاف حمید رائو ٬کشمیر پریس کلب کے سیکرٹری جنرل کامران عابد بخاری ٬ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ٬انجمن تاجراں کے چوہدری محمود احمد ٬تنویز غازی ٬شیخ حمید الحق ٬پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا غضنفر محمود ایڈووکیٹ ٬پیپلزپارٹی کے چوہدری حق نواز ٬ بلدیہ ملازمین کے صدر مرزا عبدالرشید جرال ٬غیر جریدہ ملازمین کے صدر خواجہ لیاقت علی ٬AEOسلیم رضاء٬ایم ڈی اے ایمپلائز کے صدر لالہ عبدالقیوم ٬نگراں اعلیٰ ضیاء احمد منہاس ٬ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ محمد رشید خان ٬ضلعی سیکرٹری جنرل محمد اکرم مغل ٬تعلیمی بورڈ کے جاوید سرور٬الطاف حسین٬فنی ملازمین کے سردار معروف ٬MCMکے راحیل احمد بٹ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کی اپیل پر ضلع میرپور میں 24اکتوبر یوم تاسیس اور 27اکتوبر یوم سیاہ کو بھرپور جوش جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب نے ضلع بھر کی تمام سیاسی ٬سماجی ٬مذہبی جماعتوں ٬وکلاء انجمن تاجراں ٬کاروباری حضرات ٬صحافیوں ٬ملازمین کی جریدہ و غیر جریدہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد سے کہا ہے کہ یوم تاسیس اور یوم سیاہ کی تقریبات میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔