کشمیریوں نے شہداء کے عظیم مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے٬ فاروق توحیدی

بھارت نے مقبوضہ وادی کو مکمل طور پر جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے٬یاسمین راجہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر مسلم پولیٹیکل لیگ کے چیئرمین فاروق احمد توحیدی نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی بھر میں جاری جبر وا ستبداد کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق احمد توحیدی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کئی برسوں سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں جبکہ مسلم لیگ کے چیئر مین مسرت عالم بٹ بھی مسلسل نظربند ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ رواں عوامی انتفادہ کو روکنے کے لئے میر واعظ م عمر فاروق ٬ محمد یاسین ملک٬ شبیر احمد شاہ٬محمد اشرف صحرائی٬ آسیہ اندرابی٬فہمیدہ صوفی٬ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ٬ ایازاکبر ٬ بلال احمد صدیقی ٬ نور محمد کلوال ٬محمد یاسین بٹ٬ظفراکبر بٹ٬پیر سیف اللہ٬حکیم عبدالرشید٬غلام نبی ذکی٬شیخ محمد یوسف٬شوکت احمد بخشی اور دیگر حریت رہنمائوں کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں اورعام نوجوانوں کو جیلوں٬ تھانوں اور تفتیشی مراکز میں بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاروق احمد توحیدی نے کہا کہ سرینگر سنٹرل جیل میں نظر بند مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی کو دو روز قبل کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں خطے کی کٹھوعہ جیل میں منتقل کیا گیا۔ فاروق احمد توحیدی نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ وہ بے گناہ لوگوں کے قتل اور دیگر مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتاکیوںکہ کشمیریوں نے اپنے عظیم شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کا عزم کر رکھا ہے۔

دریں اثنا مسلم خواتین مرکز جموں کشمیر کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے بھی سرینگر میں جاری ایک بیان میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسزکے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کی مکمل طور پر جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں فورسز نے پلوامہ اور شوپیان کے مختلف علاقوں آری ہل ٬لرئو٬ نیوہ ٬زینہ پورہ کے علاوہ بارہمولہ ٬سوپور اور کرالہ گنڈ میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران میں نہ صرف لوگوں کو مارا پیٹا بلکہ مکانوں٬دکانوں ٬گاڑیوں او دیگر املاک کی شدید توڑ پھوڑ کی ۔

یاسمین راجہ نے کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کرالہ گنڈ میں ایک ہی گھر کے گیارہ افراد سمیت سو سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔یاسمین راجہ نے نوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی اب ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور جموں کشمیر کے حریت پسند لوگ بھارت سے حق خوداردیت کے حصول کے لئے پچھلے تین مہنیوں سے اپنی قیادت کے دئیے گئے احتجاجی پروگرموں کے مطابق جدوجہد کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اورجانی و مالی قربانیاں دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مزاحمتی جدوجہد میںہرمکتبہ ِ فکر سے تعلق رکھنے والا اپنا بھرپور کردار نبھایا رہا ہے اور حق ِ خوداردیت کی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہچانے کیلئے صبر و استقامت اور عزم و استقلال کا بھر پور مظاہرہ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :