جعلی ادویات تیار کر کے فروخت کرنیوالے 3ملزمان کو قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)ڈرگ کورٹ نے جعلی ادویات تیار کر کے فروخت کرنے والے 3ملزمان کو قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈرگ کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد جہانگیر نے جعلی ادویات بنا کر فروخت کرنیوالے دو ملزمان ناصر اور جمیل کو 8٬ 8سال قید اور ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ شریک ملزم شاہد لودھی کو 14سال قید اور ڈیڑھ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے 2015ء میں مقدمہ درج کیا تھا ۔