پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں 71فیصد کمی ٬ ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ‘ سی ٹی ڈی

مختلف آپریشنز کے دوران 107دہشت گرد مارے گئے ٬ 297گرفتار ٬ فنڈنگ میں ملوث 123ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا کلو گرام دھماکہ خیز مواد٬ 5خود کش جیکٹس ٬ 37ہینڈ گرنیڈ٬ 200ڈیٹونیٹر ٬15راکٹ سمیت دیگر سامان برآمد کیاگیا‘ رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پنجاب میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 71فیصد کمی آئی ٬ ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ٬ دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران 107دہشت گرد مارے گئے ٬ 297کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران 107 دہشت گرد مارے گئے اور 297دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے 101کلو گرام دھماکہ خیز مواد٬ 5خود کش جیکٹس ٬ 37ہینڈ گرنیڈ٬ 200ڈیٹونیٹر ٬15راکٹ اور 21کلاشنکوف برآمد سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ۔ اس کے ساتھ دہشت گردوں کی فنڈنگ میں ملوث 123ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال دہشت گردی واقعات میں 71فیصد کمی آئی اور ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کے 125عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :