مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے بھارت کے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جانے کے باوجود تحریک میں دن بدن شدت آ رہی ہے‘بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم سے انہیں ہجرت پر مجبور کرر ہا ہے تا کہ 1947کی طرح ایک بار پھر وہاں ہندو بستیاں آباد کر کے ہندئوئوں کی اکثریت سے اپنی مرضی کے مطابق رائے شماری کروا سکے

آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ کے صدرعبدالمجید ملک کی بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:36

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ کے صدرعبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے بھارت کی جانب سے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جانے کے باوجود تحریک میں دن بدن شدت آ رہی ہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے ذریعے انہیں ہجرت پر مجبور کرر ہا ہے تا کہ 1947کی طرح ایک بار پھر وہاں ہندو بستیاں آباد کر کے ہندئوئوں کی اکثریت سے اپنی مرضی کے مطابق رائے شماری کروا سکے ۔

ایسی صورتحال میں جب مقبوضہ کشمیر کے میڈیا پر پابندیاں لگا کر انہیں حقائق لکھنے سے روکا جا رہا ہے ۔آزاد کشمیر اور پاکستان کے میڈیا سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے قلم کے ذریعے دنیا کو آگاہ کرے ۔

(جاری ہے)

ہماری جدوجہد حق خوداراادیت کے حصول کے لئے ہے ۔اس مقصد کے لئے ہمیں یک جان ہو نے کی ضرورت ہے ۔

کوٹلی شہداء اور غازیوں کی دھرتی ہے یہاں کے لوگوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔جنہوں پر ہر موقع پر اس پار بسنے والے مجبور و محکوم عوام کی اخلاقی حمایت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔مشتاق الاسلام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے مظالم کو برداشت کرتے ہوئے آزادی کی جداجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔صحافی برادری قلم کے ذریعے اس جہاد میں شامل ہو کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ صحافت کو مملکت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے ۔تحریک آزادی کشمیر کے موجودہ مرحلے پر میڈیا کے کردار کی از حد ضرروت ہے امن وامان کی کشیدہ صورتحال کے دوران میڈیا نمائندگان کا کردار مجاہدانہ ہوتا ہے ۔جب وہ گولیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کسی گولی کا نشانہ بنتے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کے دوران میڈیا نمائندگان ٬ایڈیٹرز اور فوٹو گرافرز کو بھی نہ بخشا گیا ۔

کشمیری کسی غیر آئینی مطالبہ کے لئے جدو جہد نہیں کر رہے بلکہ ان کی جدوجہد ان کے اس پیدائشی حق کے لئے ہے۔جس کی قرارددادیں آج بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں موجود ہیں اور جو مسئلہ خود نہرو اقوام متحدہ میں لے گیا تھا ۔انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع دینا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کوٹلی کے لوگوں کے جذبے کی قدر کرتے ہیں ۔یہاں کے لوگوں کا کردار مجاہدانہ ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب خواجہ طارق لون نے حریت رہنمائوں کو یقین دلایا کہ میڈیا ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا ۔ا س موقع پر عبدالمتین ٬انجینئر مشتاق محمود ٬عبدالمجید میر ٬خادم حسین٬نذیر احمد کرنائی ٬کوٹلی سے امتیاز کشمیری ٬آصف علی قادری ٬نصیر احمد راٹھور ٬غضنفر لطیف ٬اشفاق بھروال سمیت کثیر تعداد میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں ۔ حریت رہنمائوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی قلمبند کئے ۔اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے میڈیا کے کردار کو سراہا ۔