مظفر آباد‘ گرین گولڈ کے دشمنوں نے وادی نیلم میں آگ لگادی ‘ اربوں مالیت کے قیمتی دیودار خاکستر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) گرین گولڈ کے دشمنوں نے وادی نیلم میں آگ لگادی ٬ اربوں مالیت کے قیمتی دیودار خاکستر ٬ کیاں شریف کے گھنے جنگل میں لگی خوفناک آگ کادائرہ 5 کلومیٹر سے متجاوز کرگیا٬وزیرجنگلات ٬ سیکرٹری جنگلات نیلم کے جنگلوں میں لگی آگ کوبجھانے کیلئے سیکرٹریٹ میں بیٹھا عملہ کووادی نیلم میں بھیجا جائے٬پاک آرمی کیاں شریف کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابوپانے کیلئے کردار اداکرے ٬ ڈی سی نیلم سے ایمرجنسی اقدامات اٹھانے کامطالبہ ٬ گزشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع نیلم کے مرکزی راہنما وترجمان محمد اقبال مغل نے دارالحکومت میں میڈیا کوبتایا کہ وادی نیلم کے مختلف جنگلوںکوآگ لگانے میں محکمہ جنگلات کا عملہ ملوث ہے ٬ جس پر محکمہ جنگلات اور انتظامیہ نیلم مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ٬ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ٬ چیف سیکرٹری آزادکشمیر ٬ وزیر جنگلا ت آزادکشمیر سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین جو سیکرٹریٹ میں بیٹھے سمیت فائر برگیڈ کے عملہ کو وادی نیلم کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے پر مامور کیاجائے تاکہ وادی نیلم کاقدرتی حسن ٬ اور قیمتی دیودار مزید خاکستر ہونے سے محفوظ رہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہنگامی بنیادوں پر وادی نیلم کے جنگلات کاتحفظ (آگ بجھائی نہ گئی )تو چند دنوں بعد وادی کے جنگلات میں لگ آگ کوبجھانے پر قابوپانا مشکل ترین ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

اور وادی کے جنگلات کا تاریخ کاسب سے بڑانقصان ہوگا۔انہوں نے پاک آرمی کے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وادی نیلم کے جنگلوںمیں لگی آگ بجھانے کیلئے عوام کے شانہ بشانہ اقدامات اٹھائے جائیں۔اقبال مغل نے محکمہ جنگلا ت کے حکام سمیت چیف سیکرٹری سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ وادی نیلم کے جنگلات کو آگ لگانے والے عناصروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے انکوائری کی جائے ۔