بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مذموم ایجنڈا کی عکاس ہے‘آئے روز سرحدی علاقوں سے ملحقہ آبادیوں پر گولہ باری سے درجنوں ہلاکتوں کا ذمہ دار بھارت ہے جو ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کرنے کے درپے ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنما چوہدری نعیم عاشق کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنما چوہدری نعیم عاشق نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اس کے مذموم ایجنڈہ کی عکاس ہے۔آئے روز سرحدی علاقوں سے ملحقہ آبادیوں پر گولا باری کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کا ذمہ دار بھارت نہ صرف ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ ہے بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کرنے کے درپے ہے بھارت کے مظالم پر زبر دست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی تک پرامن احتجاج کرتے رہیں گے اور بھارت کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھیں گے ہم اس مشکل اور فیصلہ کن گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوراپنی جانوں اور مال کی قربانی کیلئے ہمہ تن تیار بیٹھے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچوہدری نعیم عاشق نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور ہندوستان اس کو سپوتاژ کرنے کے لیے بزدلانہ فعل کا ارتکاب کررہاہے لیکن وہ کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اور کشمیریوں کی جہد مسلسل ضرور کامیاب ہوگیانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس مشکل گھڑی میں کشمیریوں کو اپنا استصواب حق رائے دہی استعمال کرنے میں معاونت کا کردار ادا کرے اور اپنی ذمہ داری کا خیال کرے ورنہ کشمیر سے اٹھنے والی چنگاری پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور دنیا کا امن داؤ پر لگ جائے گا۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب اسے نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے اور کشمیریوں پر روا رکھے گئے مظالم کو فی الفور بند کرکے اپنے ناپاک قدم دھرتی کشمیر سے نکال لینا چاہیے ورنہ کشمیری حریت پسند بھارت کو نشان عبرت بنا دیں گے۔انہوں نے کشمیر میں برسرپیکار حریت پسند رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تحریک أزادی کشمیر کیلئے جاری خدمات کو سراہا اور یہ پیغام پہنچایا کہ ہم اس مشکل اور فیصلہ کن گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوراپنی جانوں اور مال کی قربانی کیلئے ہمہ تن تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے بھارت کے مظالم پر زبر دست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی تک پرامن احتجاج کرتے رہیں گے اور بھارت کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :