چوہدری عبدالمجید اپنی کرپشن اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ‘سابق حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کی طرف کبھی توجہ ہی نہیں دی جس کی وجہ سے آج آزادکشمیر کے مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں

رکن قانون ساز اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد کی بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

کھڑی شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالمجید اپنی کرپشن اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں سابق حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کی طرف کبھی توجہ ہی نہیں دی جس کی وجہ سے آج آزادکشمیر کے مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں ‘مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے برسر اقتدار آتے ہی صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کی ہے مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کریگی اور عوام مسائل حل کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہارممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد نے صحافیوں سے خصوسی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ماضی کے دھرنوں کی طرح اس بار بھی عمران خان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے حالیہ الیکشن میں تحریک انصاف آزادکشمیر جو چائے کی پیالی میں انقلاب برپا کرنے کا دعوی کرتے تھی کو اپنے اوقات کا پتہ چل گیا ہے انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں بھی پاکستان میں یہی حال تحریک انصاف پاکستان کا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری کشمیری و پاکستانی قوم قائد میاںنواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کے غیر جمہوری طریقے کو مسترد کر دیا ہے سیاست کرنا عمران خان کے بس میں نہیں ہے تحریک انصاف دھرنے اور لانگ مارچ کر کے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا چاہتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن تحریک انصاف کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی پاکستان میںمسلم لیگ ن کی قیادت میں تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :