آزادی سے بڑھ کر دنیا کوئی چیز نہیں اور اس کی قد ومنزلت وہی جان سکتا ہے جس نے غلامی کی زندگی دیکھی ہو آزاد اقوام ہی ترقی کی منازل بخوبی طے کرتی ہیں اور قانون کے دائرہ میں رہ کر ایک دوسرے کیلئے معاون ثابت ہوتی ہیں

آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کا آزاد کشمیر کی69ویں آمدہ یوم تاسیس کے سلسلہ میں پیغام

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزادی سے بڑھ کر دنیا کوئی چیز نہیں اور اس کی قد ومنزلت وہی جان سکتا ہے جس نے غلامی کی زندگی دیکھی ہو آزاد اقوام ہی ترقی کی منازل بخوبی طے کرتی ہیں اور قانون کے دائرہ میں رہ کر ایک دوسرے کیلئے معاون ثابت ہوتی ہیںان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیر کی69ویں آمدہ یوم تاسیس کے سلسلہ میں اپنے ایک پیغام میں کیا انھوں نے کہا 24اکتوبر 1947ء کو کشمیر کا ایک حصہ بھارت کے چنگل سے آزاد ہوا اس طرح آزاد حصہ میں ہر ایک آزادی کی زندگی بسر کر رہا ہے یہاں مذہبی آزادی ہے تعلیم کے حصول میں قطعاکوئی رکاوٹ نہیں غرظیکہ ہر طرح کی مذہبی ٬سیاسی ٬اور سماجی آزادی کے ثمرسے ہر ایک مستفید ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نہ مذہبی آزادی ٬نہ سیاسی اور نہ ہی سماجی آزادی ہے وہاں عزت ماب خواتین کی عصمت اور شہریوں کی زندگی تک محفوظ نہیں بھارت نے اپنے اس مکروہ فعل کی تکمیل کیلئے 8لاکھ افواج نہتے کشمیریوں پر جھونک رکھی ہے جو آئے روز بے گناہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں اس افواج کو یہ علم نہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہی ہے اور اس آگ کی ایک چنگاری حال ہی میں برہان مظفر وانی کی شہادت کی صورت میں سامنے آئی جس نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی اور اس چنگاری نے پلک جھپکتے ہی بھارت کے سیکولرازم کے جھوٹے دعوئوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا شاہ غلام قادر نے کہا کہ 3ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگانے کے باوجود کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کو روکنے میںبری طرح ناکام ہو چُکا ہے نہتے کشمیری عوام قوت ایمانی کے باعث بارود ٬گولی کی پرواہ کئے بغیر بھارتی مکار فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیںبھارتی حکومت اپنی خفت مٹانے کی خاطر آئے روز پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بین الاقوامی برادری کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتی ہے مگر دوسری جانب پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بین الاقوامی دنیا میں ہر ایک بھارت کی ڈرامہ بازی سے بخوبی واقف ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب مودی سرکار کے ہاتھ میں انٹرنیشنل فورمز پر مذمت کے سوا کچھ نہیں آرہا شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی نے مذید کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متہحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں کشمیر کاز کو جن شاندار الفاظ میں پیش کیا اور بھارت کو لاجواب کیا اس پر پوری کشمیری عوام نے انُ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اُمید کامل ہے کہ انشا اللہ کشمیر یوں کو بھارت سے جلد آزادی ملے گی اور اس طرح سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر (47)21اپریل 1948ئکے مطابق کشمیری اپنے حق خودارادیت کو استعمال کرتے ہوئے اپنی منشا کے مطابق آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنیں گے شاہ غلام قادر نے اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلایا کہ ان کی آزادی(حق خودارادیت) کے لئے آزادکشمیر سمیت پاکستان کے عوام اور حکومتیں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور جلد آزادی کا سورج طلوع ہو کر ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :