08کے انتخابات٬وکی لیکس نے اوباما کی خفیہ ای میل جاری کردی

اوباکا کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی وکی لیکس کا سوال

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) انٹر نیٹ پر خفیہ مواد جاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدربراک اوباما کی بھی خفیہ ای میلز جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے دعویٰ کیا کہ 2008 میں براک اوباما نے انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی تیاری شروع کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی تھی صدارتی انتخابی مہم کے منیجر جان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلز سے اوباما کی کم از کم پانچ ای میلز ملی ہیں یہ ایل میلز خفیہ ایڈریس([email protected] ) سے کی گئی تھیں۔

وکی لیکس نے سوال اٹھایا ہے کہ اوباکا کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔

متعلقہ عنوان :