قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر ضیاالدین عرف پہاڑی کے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

ملزم کی انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم نے جید علما٬ پولیس اہلکاروں ٬ سیاسی و مذہبی جماعت کے 40 سے زائد کارکنان کو قتل کیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر ضیاالدین عرف پہاڑی نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ گرفتار ملزم کی انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم نے جید علما٬ پولیس اہلکاروں اور سیاسی و مذہبی جماعت کے 40 سے زائد کارکنان کو قتل کیا۔

نجی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے ملزم نے انکشاف کیا کہ 22 اگست کو جوائنٹ انچارج شکیل بھائی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ کو لندن سے کال آنے والی ہے۔ملزم ضیا الدین عرف پہاڑی کے مطابق اسے 15 منٹ کے بعد ہی مصطفی عزیزآبادی کا فون آیا٬ انہوں نے کہا کہ آج بانی متحدہ تقریر کریں گے٬ جتنے سپورٹرز ہیں نکالو٬ ہم جلسے جیسا ماحول بنا کر حکومت پر دبائو ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ملزم کے مطابق مصطفی عزیزآبادی نے کہا آج کوئی اہم فیصلہ کریں گے٬ جبکہ ملزم نے شکیل بھائی سے کہا ہر یوسی سے ایک بس نکالیں گے اس طرح بھوک ہڑتال میں بہت لوگ جمع ہوگئے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم ضیا الدین پہاڑی نے نجی ٹی وی کے دفتر میں توڑ پھوڑ دیکھی تو شیراز بھائی کو فون کیا٬ شیراز بھائی نے فون اٹھاتے ہی کہا کہ میں لیڈیز کے ساتھ ہوں اور فورا سے فون بند کردیا۔ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ نجی ٹی وی کے دفتر میں توڑ پھوڑ میں لیڈیز سیکٹر انچارج لائینز ایریا نسرین باجی ملوث ہیں٬ ان کے ہمراہ فوزیہ٬ غزالہ٬ نوشین٬ نورین اور صغری باجی بھی توڑ پھوڑ میں شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :