کراچی٬ سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی٬ 6 ملزمان گرفتار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو حراست میں لیاہے٬ جن سے 3 پستول اور مختلف اقسام کی متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

حراست میں لئے گئے ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 6 کلو گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں سے 6 کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :