عوامی نیشنل پارٹی کاسابق سٹی ناظم کراچی کے انکشافات کے بعد سانحہ12مئی کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل اور گورنر سندھ کے استعفے ٰ کا مطالبہ٬ سابق سٹی ناظم کراچی کی12مئی کے حوالے سے انکشافات کے بعد قانون کب حرکت میں آئے گا بتایا جائے کہ سانحہ 12مئی کے شہداء کو انصاف دینے میں اب کیا رکاوٹ ہے ہم گزشتہ9سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں٬عوامی نیشنل پارٹی سند ھ کے صدر سینٹر شاہی سید کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سند ھ کے صدر سینٹر شاہی سید نے سابق سٹی ناظم کراچی کے انکشافات کے بعد سانحہ12مئی کے لیئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل اور گورنر سند کے استعفے ٰ کا مطالبہ کر دیا ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو میں سینٹر شاہی سید نے کہا کہ سابق سٹی ناظم کراچی کی12مئی کے حوالے سے انکشافات کے بعد قانون کب حرکت میں آئے گا بتایا جائے کہ سانحہ 12مئی کے شہداء کو انصاف دینے میں اب کیا رکاوٹ ہے ہم گزشتہ9سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں ٬مصفطیٰ کمال اور عشرت العباد نہیں بلکہ بے گناہوں کا لہو بول رہا ہے ۔

ہم چیخ چیخ کے کہتے رہے کہ قاتلوں کا کھرا کہاں جاتا ہے۔ کسی نے کان نہیں دھرے ۔اب گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی ہے۔

(جاری ہے)

اب تو اداروں کو حرکت میں آنا چاہیے ٬12مئی کے شہدا ء قانون و انصاف کی حکمرانی کے لیئے گھروں سے نکلے تھے اب بھی انصاف نہیں دیا جاتا تو اس کا مطلب عیاں ہے کہ کچھ عناصر مجرموں کو بچانا چاہتے ہیں ٬انہوں نے کہا کہ سابق سٹی ناظم اور گورنر سندھ کے ایک دوسرے پر الزامات کے بعد کون سی گواہی کی ضرورت ہے ٬انہوں نے کہا کہ سنگین الزامات کے بعد گورنر سندھ سیٹ پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے لہذا فوری طور پر اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں اورجی آئی ٹی تشکیل دیکر مجرموں کو قرار واقع سزا دی جائے ۔۔(اچ)

متعلقہ عنوان :