وفاقی وزیر کامران مائیکل اقوام متحدہ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹرس کی دعوت پر آئندہ ماہ پرتگال کا دورہ کرینگے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل اقوام متحدہ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹرس Mr. Antonio Guterres, کی دعوت پر آئندہ ماہ پرتگال کے دورہ کے موقع پر ان سے ملاقات کرینگے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے تاجربرادری کے ایک وفد نے ولیم مونٹیریو William Monteiro کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل سے ملاقات کی ۔

وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی راہنما آمنہ ملک سمیت دیگر وزارت انسانی حقوق کے متعلقہ حکام بھی موجو دتھے ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونو ں دوست ممالک کے درمیان کاروباری مواقعوں اور باہمی تعلق کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کامران مائیکل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جامع حکمت عملی کی بدولت پورے ملک میں دھشتگردی پر قابو پالیا گیا ہے٬ اور اب ہم امن و استحکام اور تعمیر وترقی کے نئے دورمیں داخل ہورہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم نے دھشتگردی کے خلاف جنگ میں جو لازوال قربانیا ں دی ہیں۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا امن کا وابستہ ہے۔ کامران مائیکل نے کہا کہ پورے خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستانی قوم نے جو قربانیا ں دی ہیں٬ بین الاقوامی برادری کو ان قربانیوںکو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ عرصے کے دوران بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے منا سب اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں جس سے ملک میں بیرو نی سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگا رہوئے ہیں۔ وفد کے اراکین نے حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزارت انسانی حقوق کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں مزید تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :