Live Updates

عمران خان فوج کو سیاست میں لا رہے ہیں٬ ان پر مقدمہ درج ہونا چاہیے‘ عابد شیر علی

عمران خان اندھیری گلی میں داخل ہو چکے ہیں ‘ عمران خان سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں٬ اب فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ‘گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں اور اب فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں‘ عمران خان فوج کو سیاست میں لا رہے ہیں ان پر مقدمہ درج ہونا چاہیے ‘آئین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دیتا ہے ’عمران خان اندھیری گلی میں داخل ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں اور اب فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ۔ بلاول بھٹو کے بیان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بلال ابھی بچہ ہے جوسیاسی سوجھ بوجھ نہیں رکھتا ۔ بلاول پہلے اپنے خاندان کے افراد کو پاناما سے کلیئر کرائیں‘شیخ رشید استعفیٰ دیکر کونسلر کا الیکشن لڑیں شیخ رشید سائیکل پر پھرتے تھے مگر آج اربوں کے مالک ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات