پانامہ لیکس٬ سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کی تاریخ یکم نومبر مقرر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے درخواستوں کی سماعت کی تاریخ یکم نومبر مقرر کردی٬ وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے درخواستوں کیسماعت یکم نومبر مقرر کردی ۔ واضح رہے کہ عدالت نے جمعرات کو سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ۔ (ن غ)