سکیورٹی گارڈ اندر سے کوئی احکامات لے کر آیا جس کے بعد بد تمیزی کی۔ خاتون صحافی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:35

سکیورٹی گارڈ اندر سے کوئی احکامات لے کر آیا جس کے بعد بد تمیزی کی۔ خاتون ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء): لیاقت آباد کے نادرا آفس میں سکیورٹی گارڈ کے ناروا سلوک کا نشانہ بننے والی خاتون صحافی صائمہ کنول نے بتایا کہ مجھے گذشتہ کئی ہفتوں سے لیاقت آباد کے نادرا آفس سے خواتین کی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ انہیں ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے بدتمیزی بھی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صائمہ نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ پہلے بہت آرام سے بات سن رہا تھا لیکن پھر اچانک اٹھ کر آفس کے اندر گیا اور باہر آنے پر اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔

صائمہ نے کہا کہ اب واللہ عالم سکیورٹی گارڈ اندر سے کیا احکامات لے کر آیا تھا کہ اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: