پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 250 ملین ڈالر کے قرضے کا معاہدہ آئندہ ہفتے متوقع

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) سرحد پار تجارت میں اضافے کے لئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 250 ملین ڈالر کے قرضے کے لئے معاہدہ آئندہ ہفتے طے پائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اس قرضے سے افغانستان اور بھارت سے سرحد پار تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا مذکورہ معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتی15ویں سالانہ سنٹرل ایشین ریجنل اکنامک کارپوریشن منسٹریل کانفرنس(سی اے آر سی ای) کے موقع پر متوقع ہیں جو وفاقی دارالحکومت میں 25 اور26 اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے۔

سنٹرل ایشین ریجنل اکنامک کارپوریشن کے رکن ممالک میں افغانستان ٬آذربائیجان٬کرغزستان٬منگولیا٬پاکستان٬تاجکستان٬ترکمانستان٬ ازبکستان اور جارجیا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :