وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل مظفر آباد جائیں گے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کل (ہفتہ کو) مظفر آباد کا دورہ کریں گے ٬ آزادکشمیر بھر سے پولیس نفری مظفرآباد طلب دیگر تمام استقبالیہ انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ مظفرآباد کے موقع پر حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کی جانب سے تما م تر استقبالیہ انتظامات مکمل جبکہ سکیورٹی انتظامات کے لئے آزادکشمیر بھر کے تمام اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری کو بھی مظفرآباد طلب کر لیا گیا جبکہ دیگر انتظامات بھی مکمل استقبال کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی میاں شہباز شریف کا دورہ مظفرآباد کے موقع پر یونیورسٹی گرائونڈ میں عوام سے خطاب بھی کریں گے جبکہ متعبر زرائع کے مطابق میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ذاتی مصروفیات کے باعث دورہ ملتوی کرسکتے ہیں جبکہ دورہ ملتوی ہونے کے باعث حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی جانب سے تمام تر انتظامات جس پر لاکھوں روپے خرچ ہونگے وہ کھوہ کھانے جانے کا امکان ہے ۔