پریٹی زنٹا طیارے سے آف لوڈ کرنے پر آپے سے باہر

پہلے ایئرلائن اپنے مسافروں کو ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کراتی ہے پھر اسے بھول بھی جاتی ہے٬ پریٹی زنٹا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:35

پریٹی زنٹا طیارے سے آف لوڈ کرنے پر آپے سے باہر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا سب کے سامنے اپنے نظریات اور خیالات عیاں کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اس بار بھی اداکارہ نے اپنا غصہ دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آف لوڈ کرنے پر ائیر لائنز کو کھری کھری سنادیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کو ایک خاص میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی جانا تھا لیکن جس فلائٹ سے اداکارہ کو دہلی جانا وہ ڈیڑھ گھنٹا تاخیر کا شکار ہوگئی جہاں اداکارہ کو لاؤنچ میں انتظارکرنا پڑا۔

اداکارہ کو نہ صرف انتظار کرنا پڑا بلکہ ائیر لائنز کا عملہ انہیں بورڈنگ کے عمل کے وقت بھی بھول گیا جس کے بعد جب پریٹی فلائٹ کے لیے گئیں توبورڈنگ نہ ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ائیرلائنز پر شدید غصہ اتارتے ہوئے کہا کہ پہلے جیٹ ائئرلائنز اپنے مسافروں کو ڈیڑھ گھنٹہ لاؤنچ میں انتظار کرواتی ہے اور اس کے بعد بھی وہ آپ کو لوڈ کردیتی ہے کیونکہ ائیرلائنز کے اسٹاف بورڈنگ کے عمل کے وقت آپ کو بھول ہی جاتا ہے۔