اسٹیٹ بنک نے 10روپے کا سکہ جاری کرنے کی حتمی تیاری مکمل کر لی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:36

کراچی٬ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 10روپے کا سکہ جاری کرنے کی حتمی تیاری مکمل کر لی 10روپے کا سکہ جلد ہی پاکستانی مارکیٹوں میں آ جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ملک میں 10روپے کا سکہ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی 10روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پاکستانی 1روپیہ 2روپیہ٬ 5روپیہ اور 10روپے کے سکے چلیں گے۔ ممکنہ نئے 10روپے کے سکے ایک جانب اسلامی جمہوریہ پاکستان٬ چاند تارا اور 2016درج ہو گا 10روپے کے سکے کے دوسری جانب اسلام آباد کی خوبصورت مسجد فیصل مسجد اور تین پرندوں سمیت 10روپیہ لکھا گیا ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :