آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 26اکتوبر کو طلب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:31

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 26اکتوبر کو طلب کرلیا اجلاس کی صدارت سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال زیر غور لائی جائے گی بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف قرارداد مذمت بھی پاس کی جانی متوقع ہے اجلاس کے انعقاد کیلئے انتظامات فائنل کرلئے گئے ہیں ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :