مذاکرات اور قراردادوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ٬ سید صلاح الدین

پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے مجاہدین کو امداد فراہم کرے ٬ صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:31

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ مذاکرات اور قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا بھارت سے آزادی کیلئے پاکستانی مجاہدین کی مدد کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ وثوق سے کہتے ہیں کہ اگر مجاہدین کو مدد ملے تو نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا بلکہ برصغیر کا نقشہ بدل جائیگا انہوں نے کہا کہ قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ برہمن سامراج باتوں سے ماننے والا نہیں انہوں نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کویوم سیاہ کے موقع پر دارالحکومت مظفر آباد میں عظیم الشان جہاد عزم جہاد کانفرنس منعقد ہوگی اور بھارت کو واضح پیغام دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت نے فوجی قبضہ کررکھا ہے اور فوجی قبضہ سیاست یا مذاکرات سے ختم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد جموں وکشمیر میں 105دنوں سے عوامی تحریک اپنے عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ جبر وتشدد کے ہر حربے کے باوجود بھارت تحریک گرمجوشی کو روکنے میں ناکام رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کی فوج کشمیر میں نہتے عوام کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جبر و تشدد کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبردار کرانے کیلئے معاشی و اقتصادی دہشتگردی شروع کردی ہے ( ر ا ش د )