ہالی وڈ کے فنکار اپنے پہلے دورہ چین میں پرتپاک مہمان نوازی سے بے انتہا متاثر ہوئے

چین کے صوبہ ہائی نان اور ہوائی کے شہر مائیوی میں مماثلت ہے ٬ میں فلمسازی کیلئے پھر آنا چاہوں گا ٬مائیکل ڈوگلس

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:23

ہالی وڈ کے فنکار اپنے پہلے دورہ چین میں پرتپاک مہمان نوازی سے بے انتہا ..
ہائی کو یو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) فلمی شہرہ آفاق شخصیات مائیکل ڈوگلس اور جیری مائی رینر چین کے ان کے چین کے پہلے دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی کی گئی دونو ں فلمی ممتاز شخصیات اس مہمان نوازی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ دونوں نے ایک فلم بنانے کیلئے واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ٬ ہالی وڈ کے دونوں فنکار 2016ء مشن ہلز ورڈ سیلی بریٹی پرو ۔

ایم کیلئے استوائی جزیرہ ہائی نان میں ہیں ٬ کھیل اور تفریح کی ممتاز شخصیات عالمی سیلی بریٹی پرو۔ایم جو 21 اکتوبر سی23 اکتوبر کو منعقد ہو گا کیلئے مشن ہلز میں جمع ہوئے ہیں ٬ آسکر انعام یافتہ مائیکل ڈوگلس نے تبصرہ کیا کہ ہر ایک اتنا پرجوش اور دوستانہ تھا کہ میں گالف کے بارے میں انتہائی پرجوش ہو گیا ٬ یہ ایسے ہے جیسے سکول سے باہر آنا ۔

(جاری ہے)

ڈوگلس نے مزید کہا کہ ہم کل مشن ہلز مووی ٹائون میں فلم سٹوڈیوز کا دورہ کریں گے فلمیں شاندار بین الاقوامی زبان ہیں لہذا مجھے امید ہے کہ مجھے دوبارہ یہاں واپس آنے کا موقع ملے گا ٬فلم دا ہرٹ لاکر میں کردار کی بنا پر نامزد کئے جانیوالے رینر نے ہائی نان کا موازنہ ہوائی میں مائیوی سے کیا جہاں وہ رہ کرتا تھا ۔اس نے کہا کہ یہ انتہائی خوبصورت جگہ ہے اور اس قدر پام کے درخت موجود ہیں جب میں یہاں آیا تو میں انتہائی مسرور ہوا اور میری یہی خواہش تھی کہ میں اپنی فیملی کو بھی لیکر آتا ۔

انہوں نے کہا کہ اس امر کے کئی امکانات ہیں میں کسی وقت چین میں کسی فلم کی شوٹنگ کروں گا ٬ میں ٹام پریوز کے ساتھ ایک اور فلم مشن امپاسبل کی شوٹنگ کررہا ہوں لہذا ممکن ہے کہ ہم آئندہ سال یہاں آئیں ۔

متعلقہ عنوان :