چمن میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ٬ 2 افراد قتل

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:23

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) چمن میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ میں 2 افرادکو قتل کردیا گیا۔لیویز کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب معمولی تنازعہ پر ایک شخص نے محلہ ملاشاسوار میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان سعداللہ کو قتل کردیا ٬ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ مقتول کے بھائیوں نے ان کا تعاقب کرکے فائرنگ کرکے محمد سلیم کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

لیویز نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :