24نومبر جاگ کر اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنے کا دن ہے‘ مسلم کانفرنس سیز فائر لائن کو ہر حال میں توڑیں گے ‘کوئی بھی لکیر کشمیریوں کو تقسیم نہیں کر سکتی ‘مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا ہوگا

مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) 24نومبر جاگ کر اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنے کا دن ہے‘ مسلم کانفرنس سیز فائر لائن کو ہر حال میں توڑیں گے ‘کوئی بھی لکیر کشمیریوں کو تقسیم نہیں کر سکتی ‘مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا ہوگا مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مذید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا کارکنان مسلم کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کریں شہداکے مشن کی وارث اصل جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی جماعت ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کو جس طرح بین الاقومی سطح پر اجا گر کیا کوئی نہیں کر سکا مسلم کانفرنس کمزور نہیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی انتخابات میں دھاندلی کی گی کشمیر پر سودا بازی کسی بھی صورت قبول نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کسی بھی صورت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدہ کی وارث سیاسی جماعت ہے جس کے پاس ایک مشن ہے اور مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی رجہ ظفر معروف نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر بہترین پالیسی کا آغاز کر نا ہوگا پاکستان کے حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی تانگوں میں جان ڈالنا ہو گی کشمیری قوم بھارتی مظالم کی انتہا کے باوجود پاکستان کا پرچم سر بلند رکھے ہوئے ہیں آزاد کشمیر کے عوام ملکی ترقی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہیں آنے والا دور آزادی کا دور ہے کشمیری قوم کی قر بانیوں کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :