زندہ اقوام اپنے ہیروز اورآزادی کے دنوںکویادرکھتی ہیں‘ 24اکتوبر آزادحکومت کے قیام کایوم تاسیس ہے ‘یہ دن ہمیںاس عزم کے ساتھ مناناچاہیے کہ مقبوضہ جموںکشمیرکی آزادی اورالحاق پاکستان کیلئے تمام ذرائع اورتوانائیاں بروئے کار لائیں گے‘ برہان الدین وانی شہیداوراب تک شہید ہونے والی کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیںگی

ڈپٹی کمشنر کوٹلی سردارعدنان خورشید کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوٹلی سردارعدنان خورشیدنے کہاہے کہ زندہ اقوام اپنے ہیروز اورآزادی کے دنوںکویادرکھتی ہیں24اکتوبر آزادحکومت کے قیام کایوم تاسیس ہے یہ دن ہمیںاس عزم کے ساتھ مناناچاہیے کہ مقبوضہ جموںکشمیرکی آزادی اورالحاق پاکستان کے لیے تمام ذرائع اورتوانائیاں بروئے کارلائیںگے برہان الدین وانی شہیداوراب تک شہید ہونے والی کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیںگی ‘24اکتوبریوم تاسیس آزادحکومت ریاست جموںکشمیرضلع کوٹلی کی تمام تحصیلوں میںمنایاجائے گاتعلیمی اداروں میںتقریبات منعقدہونگی 27اکتوبرکوضلع کے اندریوم سیاہ بھی منایاجائے گااوربھارتی بربریت کے خلاف جلوس نکالاجائے گاضلعی ہیڈکوارٹرمیںاحاطہ ڈپٹی کمشنرمیں24اکتوبر کوصبح 8:30بجے تقریب منعقدہوگی پولیس کا چاق وچوبند دستہ سلامی پیش کریگا اورپرچم کشائی بھی کی جائیگی تقریب میںسیاسی سماجی تنظیموںکے نمائندگان٬سول سوسائٹی٬وکلاء٬تاجر٬صحافی حضرات شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے چیمبرمیں24اکتوبراور27اکتوبرکے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخان شوکت٬ایس پی چوہدری محمدمنیر٬جسٹس (ر)افتخارحسین بٹ٬اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین٬ایڈمنسٹریٹرزسردارعقیل محمود٬صدرتاجران ملک یعقوب٬صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان٬آڈٹ آفیسرزکواة سردارمحمدسلیم٬ایکسینز یاسربشیر٬فضل کریم ودیگرافسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدنے کہاکہ بھارت کے ظلم وستم اورمقبوضہ کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف جلوس نکالاجائے گایوم تاسیس چوبیس اکتوبر کے موقع پربعدازنمازفجر مساجدمیںکشمیرکی آزادی٬پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیںمانگی جائیںگی سرکاری ونجی اداروںریاستی و قومی پرچم لہرائے جائیںگے چوبیس اکتوبر کوکھیلوںکابھی انعقادکیاجائیگاتعلیمی ادارومیںکشمیرکی آزادی پرمباحثے ہونگے کالجزیونیورسٹیزمیںبھی تقریبات کاانعقادکیاجائے گا ۔انہوںنے کہاکہ 27اکتوبرکودن 10بجے شہیدچوک سے آبشارچوک تک واک کاانعقادہوگااوربھارتی بربریت کے خلاف یوم سیاہ منایاجائے گاآبشارچوک میںجلسہ سے تمام مکاتب فکرکے حضرات خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :