سپیشل بچے معاشرہ کاحصہ ہیں‘ ان کی نگرانی اورتربیت ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ آزادکشمیرڈیف ایسوسی ایشن کے صدرراجہ طاہرخان اوران کے خاندان نے سپیشل بچوںکی تعلیم وتربیت اورانہیں سوسائٹی کے اندرباوقارشہری بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے

آزادکشمیرکے وزیرمال کسٹوڈین بحالیات سردارفاروق سکندر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) آزادکشمیرکے وزیرمال کسٹوڈین بحالیات سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ سپیشل بچے معاشرہ کاحصہ ہیںان کی نگرانی اورتربیت ہم سب کی ذمہ داری ہے آزادکشمیرڈیف ایسوسی ایشن کے صدرراجہ طاہرخان اوران کے خاندان نے سپیشل بچوںکی تعلیم وتربیت اورانہیں سوسائٹی کے اندرباوقارشہری بنانے کے لیے بھرپورکرداراداکیا ہے‘ نامساعد حالات کے باوجود14سا ل سے ادارہ چل رہاہے میںنے اے جے کے سپیشل انسٹیٹیوٹ کاافتتاح کوٹلی میںاس وقت کیاتھاجب 2002میںاپنی مددآپ کے تحت اس ادارہ میںپریپ کلاس کاآغازہوااورآج اس ادارہ میںفرسٹ ایئرکی کلاس کابھی اجراء کررہاہوںادارہ مالی بحران کاشکارہے ادارہ کی ضروریات کوپوراکرنے کے لیے انتظامیہ اورمخیرحضرات کی جلدہی ایک میٹنگ طلب کرونگاتاکہ اس ادارہ کوچلایاجاسکے ادارہ کی بلڈنگ کے لیے بھی زمین کی فراہمی کے لیے اقدامات کرونگاان خیالات کااظہارانہوںنے آزادکشمیرسپیشل انسٹیٹیوٹ کوٹلی میںفرسٹ ایئرکی کلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخان شوکت٬ ایڈمنسٹریٹرز سردار عبدالرئوف٬ سردار عقیل محمود٬مرکزی صدرتاجران ملک یعقوب٬ پرنسپل ساجدہ تبسم٬انچارج انتظامی امورراجہ ساجد٬صدرڈیف ایسوسی ایشن راجہ طاہر٬ پروفیسر عمر فاروق٬ عبدالحمیدزیدی٬ یاسمین شہزادی٬شہنازبانوودیگرمقررین نے خطاب کیااس موقع پردونوںایڈمنسٹریٹرزنے ادارہ کیلئے 20,20ہزارصدرتاجران ملک یعقوب وراجہ افتخارنی10,10ہزارعطیہ کااعلان کیاتقریب میںراجہ رضوان٬عارف ناز٬ مشہود محمود٬ سردارگ لفراز٬ تحصیلدار سردارمبشر٬صدرمووی میکرزایسوسی ایشن راجہ مسعودشام ودیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میںکہاکہ ہمیںاعلانات نہیںکرنے چاہیںبلکہ اس ادارہ کی عملامددکرنی چاہیے میرے والدسابق وزیراعظم جناب سردارسکندرحیات خان نے اس ادارہ کی امورکی خصوصی نگرانی کی ان کے دورحکومت میںاس ادارہ کومسائل کاسامنانہیںرہامیںکسی پرتنقیدنہیںکرتالیکن سابقہ دورمیںاس ادارہ کونظراندازکیاگیاضلع کوٹلی میںہسپتال کی زمین کیلئے مسئلہ بناہواہے کوئی سرساوہ کی نشاندہی کررہاہے کوئی دوسری جگہ کی میںایسے لوگوںسے کہناچاہتاہوںکہ وہ اگرزمین فراہم بھی کرناچاہتے ہیںتوسپیشل انسٹیٹیوٹ کے لیے زمین فراہم کریںانہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے سپیشل بچوںکے لیے حکومت نے کوٹامقررکررکھاہے اس پرعمل درآمدکروائیںگے تقریب میںدونوںایڈمنسٹریٹرزنے سپیشل بچوںکواپنے ادارہ کے اندرفی الفور سروس دینے کابھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :