انتخابات 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی قیادت میں لڑکر تاریخی کامیابی حاصل کرکے حکومت قائم کرے گی ‘میاں محمد نواز شریف مستقبل کے بھی وزیر اعظم ہوں گے

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر ممبر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری کا بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:16

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر ممبر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری نے کہاکہ ا نتخابات 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی اور تاریخٰ کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت قائم کرے گی میاں محمد نواز شریف مستقبل کے بھی وزیر اعظم ہوں گے پاکستان کے باشعور عوام دھرنا سیاست کو مسترد کر چکے ہیں پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کے تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ویژن پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ایک سیاسی جماعت کے راہنماء اسلام آباد کو بند کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں ملک کو بند کرنے والے عناصر اغیار ہی کے ایجنڈے پر کام کر سکتے ہیں محب وطن سیاسی قیادت کسی بھی صورت ملک کو بند کرنے کا پروگرام نہیں بنا سکتی فرزند پاکستان میاں محمد نواز شریف کا صدر مسلم لیگ (ن) بننا خوش آئند ہے وہ نہ صرف پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی بڑے لیڈر ہیں جنہوں نے مملکت خدا داد پاکستان کو پہلے اسلامی ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی حیثیت سے روشناس کروایا پیر سید علی رضا بخاری نے کہا کہ بھارت کا سیکولر ازم ایک ڈھونگ ہے بھارت کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا ہے بھارت سرکار نے اڑی کا ٹوپی رچا کر مقبوضہ وادی سے عالمی توجہ ہٹانے کی بھونڈی سازش کی ہے جس کی ہم زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ حق خود ارادیت کے حصول ٬بھارتی وحشت اور بربریت کے خاتمے٬مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کے پشت بان ہیں خطہ آزاد کشمیر بھارت اور بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :