صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر سید نشاط کاظمی کی زیر سربراہی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کی چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل سے ملاقات

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کے ہمراہ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل سے سرکٹ میرپور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سابق بانی وائس چیئرمین منصف داد ایڈووکیٹ٬ سابق سیکرٹری جنرل سپریم کورت بار سردار شہزاد احمد ایڈووکیٹ٬ راجہ امتیاز احمد ایڈووکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ آزادکشمیر سید شرافت حسین بخاری ایڈووکیٹ کے علاوہ سینئر وکلاء بھی تھے ۔

صدر سپریم کورٹ بار نے ہائی کورٹ میں ججز کی کمی کے باوجود موجودہ جج صاحبان کی روزمرہ مقدمات کی کارکردگی کو سراہا اور انہوںنے وکلاء کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس مصطفی مغل نے وکلاء کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ اسی طرح کام کرتے رہے تو بہت جلد مقدمات میں کمی آئے گی اور لوگوں کو بہتر انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :