بھمبر ‘خا تو ن سمیت 2افراد کو قتل کر نیوا لا قا تل ڈبل ایم اے انگلش اور ڈپر یشن کا شکا ر تھا

قتل اور خود کشی میں استعما ل ہو نیوا لا اسلحہ بھمبر کے مقامی اسلحہ ڈیلر سے خر ید گیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:15

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) بھمبر شہر میں خا تو ن سمیت 2افراد کو قتل کر نیوا لا قا تل ڈبل ایم اے انگلش اور ڈپر یشن کا شکا ر تھا ‘قتل اور خود کشی میں استعما ل ہو نیوا لا اسلحہ بھمبر کے مقامی اسلحہ ڈیلر سے خر ید گیا تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز بھمبر شہر میں دیہاڑے خاتو ن سمیت 2افراد کو قتل کر نیوا لا قاتل ایم اے انگلش تھا اور آجکل بھمبر کے مقامی پرا ئیوٹ کا لج میں دو پر یڈز پڑ ھا کر آیا تھا قاتل کے بارے میں معلو م ہوا ہے کہ وہ سا ت آٹھ سا ل سے انگلینڈ میں رہنے کے بعد جب سے پا کستا ن آیا تھا تو وہ ڈپر یشن کا شکار تھا اور اس کا باقاعد ہ علاج بھی کروا رہا تھا جبکہ قا تل نے 2افراد کو قتل کر نے اور خودکشی کر نے میں جو اسلحہ استعما ل کیا و ہ اس نے بھمبر کے مقامی اسلحہ ڈیلر عبد الجبار بٹ سے خر یدا تھا واردات کے وقت قا تل کی جیب سے اسلحہ خر ید نے کی پرچی اور بنک سے ATMکے ذریعے رقم نکلوانے کی رسیدیں تھیں اسلحہ خر ید نے کی رسید ملنے پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے اسلحہ ڈیلز کی شا پ کو سیل کر نے کا حکم دیا تھا جس کو گزشتہ شام افسر مال بھمبر ایاز خا ن نے سیل کر دیا تھا ذرا ئع سے معلو م ہوا ہے کہ قاتل نے واردات میں 2عدد30بور استعما ل کئے ہیں پہلی واردات میں خا تو ن کو قتل کر نے میں استعما ل ہو نیوا لے 30بور پستو ل کو قاتل نے وہی چھوڑ دیا تھا اور میلاد چو ک میں تا جر را ہنما کے قتل کر نے اور خودکشی کر نے میں دوسرا 30بور پستو ل استعما ل کیا ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :