آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت گڈ گورننس کے قیام کیلئے کوششیں کررہی ہے‘ گڈ گورننس کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے عام آدمی کو انصاف ملے گا‘ حکومت آزادکشمیر نیک نیتی کیساتھ عوامی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے

رکن قانون ساز اسمبلی فائزہ احسن چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) رکن قانون ساز اسمبلی فائزہ احسن چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت گڈ گورننس کے قیام کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ گڈ گورننس کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے عام آدمی کو انصاف ملے گا۔ حکومت آزادکشمیر نیک نیتی کیساتھ عوامی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے۔ آزاد کشمیر کابینہ کے تاریخ ساز فیصلہ جات پہلی اینٹ‘ اس سے ریاست معاشی طور پر مستحکم ہوگی۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سیاسی بصیرت سے ریاست ترقی کریگی اور عوامی مسائل ان کی دہلیزپر حل ہونگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام دھرنا سیاست کو مسترد کرچکے ہیں‘مخالفین اپنے کیئے پر شرمندہ ہونگے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کا صدر ن لیگ بننا خوش آئند ہے‘ نوازشریف نہ صرف پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی بڑے لیڈر ہیں۔

جنہوںنے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو پہلے اسلامی ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی حیثیت سے روشناس کروایا۔ فائزہ احسن چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا صدر پاکستان مسلم لیگ ن بننا خوش آئند ہے نوازشریف نہ صرف پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی بڑے لیڈر ہیں۔ جنہوںنے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو پہلے اسلامی ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی حیثیت سے روشناس کروایا۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو خزانہ خالی تھا‘ ملک دہشتگردوں اور دہشتگردی کی لپیٹ میں تھا‘ بہترین سیاسی بصیرت کے ساتھ دہشتگردوں اور دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے‘ کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں بھی عوام نے دھرنے‘ناچ گانے کی سیاست کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کیا اور پاکستان کے عوام نے بھی ۔ اسلام آبادمیں پھر افراتفری پھیلانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :