آزاد کشمیر میں نوجوان بیٹیوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن اپنا بھرپور رول ادا کر ے گی‘ موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرپور کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرئیگی

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محتر مہ وحیدہ شمیم کی خواتین کے وفد سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر میں نوجوان بیٹیوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن اپنا بھرپور رول ادا کر ے گی‘ موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرپور کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرئیگی ۔ خطہ کے ہر فرد کو اس کے یکساں حقوق فراہم کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد تعمیروترقی کے سمیت بیر وزگاری اور خطے کی پسماندگی کو دور کر دیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محتر مہ وحیدہ شمیم نے خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ تمام وسائل کوبروے کار لا کر خطہ کے عوام کیلئے تعمیروترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر سمیت ضلع میرپور کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔

الیکشن کے دوران اور بعد میں عوام سے جو وعدے کیے ان کو ہر حال میں پورا کرنے کیلئے اقدامات کرینگے وحیدہ شمیم نے کہا کہ بھارت پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی اور گولہ باری سے پاک فوج اور کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتاکشمیری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی اور ہیومن کرائم ہے ۔

پاکستانی سپہ سالار جنرل راحیل شریف جہاں پاک افواج کی قیادت کر رہے ہیں وہیں انہوں نے بھارتی سورمائوں کو کڑارا جواب دیکر اس بات کی وضاحت کر رہے ہیں کہ پاکستان کے اندرونی ٬بیرون معاملات سمیت مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی موقف قابل قبول نہیں ہوگا ۔کشمیر مکمل پاکستان کا حصہ ہے جبکہ پاکستان کشمیر کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :