تحصیلدار خواجہ سلطان کی نیلم تعیناتی خوش آئند اقدام ہے عوامی مسائل حل ہونے کی طرف واضع اشارہ ہے ٬وزیرآعظم نے خواجہ سلطان کو نیلم میں دوبارہ تعینات کر کے عوام پہ عظیم احسان کیا

مسلم لیگ (ن)یونین کونسل کے صدر غلام سرور کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:15

نیلم جورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء)تحصیلدار خواجہ سلطان کی نیلم تعیناتی خوش آئند اقدام ہے عوامی مسائل حل ہونے کی طرف واضع اشارہ ہے ٬وزیرآعظم نے خواجہ سلطان کو نیلم میں دوبارہ تعینات کر کے عوام پہ عظیم احسان کیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون یونین کونسل کے صدر غلام سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے نیلم کی عوام کو ایک کام کرنے والے آفیسر کی ضرورت تھی تحصیل ہیڈ کواٹر میں ایک زمہ دار آفیسر کو تعینات کرنا اعلیٰ سیاسی بصیرت کی عکاسی کرتا ہے ان کے کام سے بعض لوگ خائف ہیں جو منفی پروپگنڈہ کر رہے ہیں موصوف ایک لائق اور محنتی آفیسر ہیں عوام ان کی تعیناتی سے خوش ہے تحصیل کے اندر قابل محنتی و زہین اور تجربہ کار آفیسران کی ضرورت ہے حکومت آزاد کشمیر آفیسر موصوف کو تحصیل آٹھمقام میں اس لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ عوامی مسائل میں نمایاں کمی واقع ہو اور موصوف اپنے پیشہ کے اعتبار سے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں عوام ان کے ساتھ تعائون کریں تاکہ مسائل میں کمی واقع ہو سکے نہ کہ بے جا تنقید کرنے سے مسائل کا حل نکلے گا انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا جن کی وطن دوستی اور اعلیٰ سیاسی بصیرت کی وجہ سے خواجہ سلطان کی نیلم میں تعیناتی کر کے عوامی محرومیوں کا سد باب کیا گیا۔