نکیال کنٹرل لائن پر انڈین آرمی کی گولہ باری جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘امن دشمن بھارت پر جنگی جنون سوار ہے ‘آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف کرنا انڈین آرمی نے معمول بنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محتر مہ بلقیس صابر راجہ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ نکیال کنٹرل لائن پر انڈین آرمی کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بھاری بھارتی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے امن دشمن بھارت پر جنگی جنون سوار ہے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف کرنا انڈین آرمی نے معمول بنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کے بزدل افواج سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے گزشتہ روز نکیال کے مختلف سیکٹر پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ سے ایک شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے بھارت امن کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے مودی جنوبی ایشیا میں تیسری جنگ عظیم چھیڑنا چاہتے ہیں جس کے نتائج بھیانک ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کا مقابلہ کرنا بھارتی فوج کے بس میں نہیں ہے پوری کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ایک اشارے کے منتظر ہیں کشمیری بھارت کو سبق سکھانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ مودی ایک انتہا پسند شخص ہے جو دو ملکوں میں ایٹمی جنگ کروانا چاہتاہے عالمی برداری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کی جارحیت کا نوٹس لیں تاکہ دوملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہو سکے ۔

بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا ٬ بھارتی افواج اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ کو دبا نہیں سکتا نکیال و دیگر سیکٹر پر بھارتی افواج کی بالااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کنٹرول لائن پر ہونے والی بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :