صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کر لیا

قانون سازی ‘مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال زیر غور لائی جائیگی‘ بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد مذمت پاس کرنے کا امکان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:15

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر بروز بدھ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال زیر غور لائی جائیگی۔ بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف قرارداد مذمت بھی پاس کرنے کا امکان ہے۔ اجلاس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ …(رانا)