بہترین حج آپریشن پر پی آئی اے کو سعودی حکومت کی جانب سے اعلی کارکردگی کا ایوارڈ

حج آپریشن سے قبل پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد ٬ بعد از حج آپریشن 98 فیصد رہا٬ پی آئی اے ترجمان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) بہترین حج آپریشن پر پی آئی اے کو سعودی حکومت کی جانب سے اعلی کارکردگی کا ایوارڈدیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں برس ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا جس میں سے 51 ہزار سے زائد نے پی آئی اے کے طیاروں میں سفر کیا۔ قومی ایئر لائن نے ناصرف حجاج کرام کو وقت پر حجاز مقدس پہنچایا بلکہ ان کی بروقت واپسی کو بھی یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے پوسٹ حج آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت آمد 98 فیصد رہی٬ سعودی عرب کی حکومت بھی پاجکستانی ایئرلائن کی کارکردگی کی متعرف ہوئی۔سعودی حکام نے پی آئی اے کو اس کی بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب جدہ میں ہوئی جس میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے پی آئی اے کی کارگردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :