چند لوگ ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس میں ملکی ترقی کو دائو پر لگا رہے ہیں٬سائرہ افضل تارڑ

قومی صحت پروگرام کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی٬ قومی صحت پروگرام مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے‘ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور میں کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے‘ صحت پروگرام وزیراعظم کا ویژن ہے‘ قومی صحت پروگرام میں عام بیماری کیلئے 50 ہزر روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے‘ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا وزیراعظم قومی صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:27

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قومی صحت پروگرام کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور قومی صحت پروگرام مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے‘ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور میں کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے‘ صحت پروگرام وزیراعظم کا ویژن ہے‘ قومی صحت پروگرام میں عام بیماری کیلئے 50 ہزر روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا‘ چند لوگ اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس میں ملکی ترقی کو دائو پر لگا رہے ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کی تقریب میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور پروگرام کے تحت مریضوں کو تشخیص‘ علاج ‘ ادویات کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔ روزانہ دو سو روپے سے کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

مریضوں کے علاج پر تین لاکھ روپے تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی اور اخراجات تین لاکھ سے تجاوز کرنے پر مزید تین لاکھ بیت المال ادا کرے گا۔ مریضوں کو سات خطرناک بیماریوں کے علاج کیلئے صحت کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی ۔اس پروگرام میں دل کے امراض‘ ذیابیطس‘ ہیپاٹائٹس‘ گردے کی بیماریاں شامل ہیں۔ وزیراعظم قومی صحت پروگرام کا ملک بھر میں مرحلہ وار اجراء جاری ہے پہلے مرحلے میں 23 اضلاع میں صحت پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اس موقع پر وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور قومی صحت پروگرام مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔

اپنے منشور میں کئے گئے ہر وعدے کو پورا کررہے ہیں۔ صحت پروگرام وزیراعظم کا ویژن ہے۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ سڑکوں پر آنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہر شعبے میں بہتری آرہی ہے۔ پنجاب میں اس پروگرام کے آغاز کے لئے رحیم یار خان کو چنا گیا ہے۔

قومی صحت پروگرام دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے ۔ملک کے بہترین ہسپتالوں سے غریب اور مستحق افراد مفت علاج کروا سکتے ہیں ۔پروگرام سے استفادے کے لئے رحیم یار خان کے ڈیڑھ لاکھ افراد کا اندراج ہوچکا ہے۔ قومی صحت پروگرام میں عام بیماری کیلئے پچاس ہزار روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے ۔مہلک بیماریوں کے لئے تین لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

مہلک بیماریوں کے اخراجات بڑھنے پر مزید تین لاکھ روپے بیت المال ادا کرے گا ۔پاکستان میں پچاس فیصد لوگ بیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد‘ کوئٹہ‘ کوٹلی‘ مظفر آباد میں پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ صحت پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا ہے اور بعض لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کے وقار کو دائو پر لگا رہے ہیں۔ حوس اقتدار کی خاطر کچھ لوگ ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ (ن غ)