وزیراعظم کی ذاتی کرپشن پر سرکاری وکیل کے مقدمہ لڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ٬ْعمران خان

اٹارنی جنرل شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے کی کوشش نہ کرے ٬ْنواز شریف احتساب کیلئے خود کوپیش کردیں ٬ْ مذاکرات 2 نومبرکو اسلام آباد میں ہی ہوں گے ٬ْپشاور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:14

․ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذاتی کرپشن پر سرکاری وکیل کے مقدمہ لڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ٬ْ اٹارنی جنرل شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے کی کوشش نہ کرے ٬ْنواز شریف احتساب کیلئے خود کوپیش کردیں ٬ْ مذاکرات 2 نومبرکو اسلام آباد میں ہی ہوں گے ۔

جمعہ کو پشاور روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی کرپشن پکڑی گئی ہے اور کوئی جواز نہیں کہ ان کا مقدمہ سرکاری وکیل لڑے وہ اپنے ذاتی وکیل کے ذریعے پاناما لیکس کا کیس لڑیں اٹارنی جنرل شریف خاندان کی کرپشن کو بچانے کی کوشش نہ کرے۔ وہ کس منہ سے عوام کے پیسے سے کرپٹ وزیراعظم کا کیس لڑرہے ہیں شریف خاندان ارب پتی جبکہ ان کے بچے کھرب پتی ہیں٬عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان کو تباہ کررہے ییں اور ان کے پیچھے بھارتی لابی کام کررہی ہے٬ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے نوازشریف 7 ماہ سے کوئی جواب نہیں دے رہے تاہم اب ان کو حساب دینا ہوگا٬اب بھی وقت ہے کہ نواز شریف احتساب کے لئے خود کوپیش کردیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے حکمرانوں کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور یہ تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ 2 نومبر کا دھرنا فوج کرارہی ہے اور فوج امن نہیں چاہتی اب حکمرانوں نے 2 نومبر کے حوالے سے کالعدم تنظیموں کی اسلام آباد آمد کا نیا شوشا چھوڑا ہے کبھی ہمیں مذاکرات کے لئے کہا جاتا ہے لیکن اب مذاکرات 2 نومبرکو اسلام آباد میں ہی ہوں گے اور عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :