پی ٹی‌آئی کا اسلام آباد دھرنا، پولیس اہلکاروں کو اسمارٹ فون فراہم کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:09

پی ٹی‌آئی کا اسلام آباد دھرنا،  پولیس اہلکاروں کو اسمارٹ فون فراہم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے سے متعلق پولیس اہلکاروں کو تیار کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں پولیس اہلکاروں کو اسمارٹ فون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے دھرنے کے شرکا پر نظر رکھنے اور کسی ہنگامی یا مشکوک صورتحال کی صورت میں فی الفور اقدامات کرنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :