Live Updates

پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر اٹارنی جنرل آفس کا ردعمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے وزیر اعظم نوا زشریف کے وکیل سے متعلق بیان پر اٹارنی جنرل آفس کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا بیان قانون کے مطابق نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل ایک آئینی عہدہ ہے جو عدالت کی محض مدد کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل آفس کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل اپنا آئینی کردار ادا کرتا ہے اورکسی کی ذاتی نمائندگی نہیں کرتا ۔ لہٰذا عمران خان کا یہ بیان کہ وزیر اعظم نوا زشریف کو اپنا ذاتی وکیل رکھنا چاہئیے قانون کے مطابق نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ نوا زشریف پر ذاتی نوعیت کے الزامات ہیں لہٰذا انہیں سرکاری وکیل رکھنے کاکوئی جواز حاصل نہیں، نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ اس کیس کے لیے اپنا ذاتی وکیل رکھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات